LIVE

زرمبادلہ کے ذخائر کیوں کم ہو رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
May 14, 2022
 

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 5 ارب 4 لاکھ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کر دیے۔ فوٹو: فائل

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 5 ارب 4 لاکھ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کر دیے۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ادا کی گئی رقم میں سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اصل قرضے اور 84 کروڑ ڈالر سود کی مد میں دیے گئے۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو ساڑھے 58 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک کو ساڑھے 51 کروڑ اور عالمی بینک کو 46کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

اس کے علاوہ مزید ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم بونڈز کی ادائیگیوں میں نکل گئی۔