LIVE

سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت

ویب ڈیسک
May 14, 2022
 

شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں: سلامتی کونسل۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں امریکی خاتون صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل الجزیرہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین نے اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں خاتون صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔