LIVE

عمران خان کیلئے ائیرپورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

ویب ڈیسک
May 15, 2022
 

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیر پورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے: خط۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیر پورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔