LIVE

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

ٹریفک پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہو گا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔

ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر  جاری پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

کس خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو گا؟