LIVE

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

طوبیٰ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے/ فوٹو انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور  کو سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی پیشکش کردی۔

عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد طوبیٰ انور ان دنوں ڈرامہ انڈسٹری میں مصروف ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم  دکھائی دیتی  ہیں۔

 آئے روز طوبیٰ کی جانب سے جہاں پراجیکٹ کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں وہیں وہ اپنی نت اور خوبصورت تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

طوبیٰ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے وہیں بعض صارفین نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔

اسکرین شاٹ

طوبیٰ انور کی جانب سے شادی  کی پیشکش کے کمنٹس پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔