LIVE

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 80 پیسے مہنگا ہوکر 196.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان