LIVE

شہباز شریف کی آصف زرداری اور فضل الرحمان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتیں

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

وزیراعظم شہبازشریف نے اہم امورپراتحادی جماعتوں سےمشاورت کی— فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی پہلے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، حکومت کے مستقبل پر مشاورت  کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اہم امورپراتحادی جماعتوں سےمشاورت کی۔

 بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔