LIVE

وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج تین روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے

ویب ڈیسک
May 17, 2022
 

 پہلے سرکاری دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے/ فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3  روزہ دورے پر  امریکا پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق  اپنے پہلے  سرکاری دورے کے دوران  بلاول بھٹو زرداری  امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے میں  بلاول بھٹو  پاک امریکی وزرائے خارجہ  سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری  21مئی کو چین  اور 23 مئی  کو سوئٹزر لینڈ کا بھی  دورہ  کریں گے۔