LIVE

ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار رہے گی

ویب ڈیسک
May 18, 2022
 

 گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا/فوٹوفائل

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم  آج    بھی  شدید گرم  رہے گا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج  پنجاب کے  وسطی اور  جنوبی اضلاع میں آندھی چل سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان،  بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش متوقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور  دادو میں 46، بہاول پور،  ڈیرہ غازی خان اور  حیدر آباد  میں 45، سکھر  میں 44،  بنوں اور  ملتان  میں 43،  لاہور  میں 42، کراچی میں 41، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 25 اور لیپہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔