LIVE

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

افضل ندیم ڈوگر,کامران رضی
May 18, 2022
 

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا۔

اسٹیلشمنٹ ڈویژن اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کامران فضل کو ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 17 جولائی تک قائم مقام آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا ہے، اس کے بعد ممکنہ طور پر محسن بٹ اگلے آئی جی سندھ ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے کام کرنے کے طریقہ کار سے خوش نہیں تھی اور انہیں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔