LIVE

1000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز

ویب ڈیسک
May 18, 2022
 

امپورٹڈ ٹائلز اورگھریلو استعمال کے امپورٹڈ آئٹمز پر ڈیوٹی 50 فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے. فوٹو: فائل 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1000 سی سی سے بڑی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دیدی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ ٹائلز پر ڈیوٹی 50 فیصد اور درآمدی مشینری پر ڈیوٹی 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے امپورٹڈ آئٹمز پر ڈیوٹی 50 فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی بنانے کے کارخانوں کے لیے درآمدی مشینری پر ڈیوٹی 30 فیصد بڑھانے اور درآمدی اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 10 فیصد اضافے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نئی تجاویز میں سرامکس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 40 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔