LIVE

بار بار میرا نام لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

 ویسے میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ان کو اتنا زیادہ مجھ پر غصہ ہے کیوں؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے تقریر پر نامناسب تبصرہ کیا ہے۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو‘۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ویسے میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ان کو اتنا زیادہ مجھ پر غصہ ہے کیوں؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟ ان کے کیسز تو پرانے بنے ہوئے ہیں، مقصود چپڑاسی کے علاوہ سارے کیسز پرانے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی ہے۔