LIVE

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے گردے سے 206 پتھر نکال دیے

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے 56 سالہ شخص کے گردے سے 206 پتھر نکال دیے—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے 56 سالہ شخص کے گردے سے 206 پتھر نکال دیے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے رہائشی ویراملا رام لکشمیا  گزشتہ 6 ماہ سے گردے میں شدید  تکلیف میں مبتلا تھے ،اس دوران وہ عطائی ڈاکٹر سے کچھ دوائیں لیتے جس سے انہیں عارضی سکون مل جاتا۔

تاہم کچھ دنوں بعد درد پھر سے شروع ہوجاتا جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ زندگی توقع سے زیادہ متاثر  ہونے لگی لیکن پھر انہوں نے اسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص کی اور انہیں کی ہول سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔

لہٰذا  ویراملا رام نے ڈاکٹروں کا مشورہ مانتے ہوئےسرجری کروانے کا فیصلہ کیا ، تاہم ایک گھنٹے دورانیے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے بائیں گردے سے ایک دو نہیں بلکہ پورے  206 پتھر نکال دیے۔

دوسری جانب ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی گردے میں پتھری کی وجہ ہو سکتی ہے۔