LIVE

انٹرنیٹ پر دوستی، امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ آگئی

روزنامہ جنگ
May 22, 2022
 

ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا/فوٹوفائل

گکھڑ منڈی:  انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو شادی کے لیے پاکستان کھینچ لائی۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچ گئی۔

ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور  محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیا۔

امریکا کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر میگ ( اب جن کا  مسلم نام ہانیہ ہے ) نے بتایا کہ اس کا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ پیار اور محبت میں تبدیل ہو گیا، اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر بہت خوش ہوں۔

ہانیہ نے بتایا کہ  پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔