LIVE

فواد چوہدری کی ویڈیو ’ پارری ہورہی ہے‘ کی میم سے مقبول

ویب ڈیسک
May 26, 2022
 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حکومت مخالف لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے قافلوں کے ہمراہ ڈی چوک کا رخ کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

لانگ مارچ کے دوران فواد چوہدری کی بھی ایک ایڈٹ ویڈیو زیر گردش رہی جو درحقیقت لانگ مارچ کے لیے نکلنے سے قبل اپنے قافلے کے ہمراہ تھی اور  اس ویڈیو میں فواد چوہدری رکاوٹوں کے بارے میں بتارہے ہیں۔

لیکن پی ٹی آئی رہنما کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کے مشہور جملے’ پارری ہورہی ہے‘ پر بنائے جانے والے گانے کے ساتھ ایڈٹ کردیا گیا۔

بعد ازاں فواد چوہدری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دنانیر مبین کے پارٹی ہورہی ہے کے الفاظ شامل ہیں۔