LIVE

ویڈیو: ’خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دیں‘، قاسم سوری کی پارٹی چیئرمین سے گفتگو وائرل

ویب ڈیسک
May 26, 2022
 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جناح ایونیو پہنچنے کے بعد حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔

اسلام آباد میں لانگ  مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر  6 روز بعد دوبارہ نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں خطاب کے دوران عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری انہیں کان میں کچھ کہہ رہے ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے دوران قاسم  سوری نے پارٹی چیئرمین کےکان میں کہاکہ ’خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں‘۔

قاسم  سوری اپنی بات کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو عاشق رسول کہتا ہوں اور نبیﷺ کا فالوور ہوں‘۔