LIVE

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت کا اندرونی حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق،3 افراد زخمی

طلحہ ہاشمی
May 27, 2022
 

کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے  ایک شخص جاں بحق اور 3  افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  پی آئی ڈی سی کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی لابی کی چھت گری ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ریئس احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں دو خواتین نفیسہ اور نرگس شیخ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  ایک زخمی شاہ فرازکی حالت تشویشناک ہے۔

 واقعےکے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں فائیو اسٹار  ہوٹل پہنچ گئیں، لاش اور زخمی ہونے والے افرادکو  جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ بتایا گیا ہے، حادثےکےمقام پرکسی قسم کا تخریب کاری کاعنصرنظرنہیں آیا،  تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔