LIVE

لانگ مارچ کے کنٹینر پر عمران خان کے کیچ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 27, 2022
 

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی مختلف ویڈیوز  سوشل  میڈیا پر زیرگردش ہیں جن میں سے ایک ویڈیو سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی سامنے آئی ہے۔

لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی شیل کیچ کرنے کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کنٹینر پر کیچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک کارکنوں نے عمران خان کی جانب ایک پیکٹ اچھالا جسے انہوں نے باآسانی کیچ کرلیا۔

عمران خان کی اس ویڈیو کو سوشل  میڈیا صارفین  کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کرکٹ چھوڑنے کے کئی برس بعد  بھی کنٹینر پر کھڑے ہوکر  مہارت سے کیچ کرنے کی تعریف کررہے ہیں۔