LIVE

لانگ مارچ سے قبل گرفتار کیے جانیوالے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید جیل سے رہا

ویب ڈیسک
May 27, 2022
 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست رہنماؤں اور کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیا تھا/ فائل فوٹو 

لاہور: پی ٹی آئی رہنما میاں  محمود الرشید کو جیل سے رہاکردیا  گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو پولیس نے لانگ مارچ سے ایک روز  قبل گرفتار  کیا تھا جنہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست رہنماؤں اور  کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کردیا  گیا ہے۔

سابق وزیر کے ساتھ پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کو بھی جیل سے رہا کیا گیاہے۔