LIVE

کیا عائزہ خان نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا؟

ویب ڈیسک
May 28, 2022
 

اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فولوروز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ و فیشن ماڈل عائزہ خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اداکاری کو الوداع کہہ دیا ہے۔

عائزہ خان سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور یہ اعلان کیا کہ وہ فی الحال اپنے کام یعنی اداکاری سے بریک لے رہی ہیں۔

عائزہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'مداح مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں؟'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے کہا کہ 'آج کل میں اپنا خیال رکھ رہی ہوں،میں نے اپنے کام سے بریک لے لیا ہے تاکہ میری جِلد سانس لے سکے ، بال آرام کرسکیں اور میں مداحوں کے پیغامات پڑھ کر ان کے جوابات دے سکوں'۔

عائزہ کی مذکورہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید عائزہ اداکاری سے تھک چکی ہیں اور انہوں نے اسے خیر باد کہہ دیا ہے تاہم عائزہ خان نے اپنی اسٹوری میں فی الحال کام سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فولوروز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے۔