LIVE

عمران خان کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والے لڑکے کون ہیں؟

ویب ڈیسک
May 30, 2022
 

عمران خان نے ٹوئٹر پر دو لڑکوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دو لڑکوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر دو لڑکوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کو دونوں لڑکوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ چارسدہ میں اپنے دو زخمی کارکنان یاسر اور حمزہ کے ساتھ! ٹانگوں پر لگے شدید زخموں کے باوجود ذرا ان کا حوصلہ ملاحظہ کیجیے۔

اس سے قبل عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کیے جانے کے بعد پورا پاکستان بدل چکا ہے۔