LIVE

بھارتی گلوکار نے قتل سے 2 ماہ قبل کس پاکستانی اداکارہ کو خصوصی ویڈیو بھیجی تھی؟

ویب ڈیسک
May 30, 2022
 

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی اچانک موت پر ان کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔

تاہم موت سے دو ماہ قبل گلوکار نے پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کواپنے ایک دوست کی ویڈیو بھیجی تھی۔

ویڈیو میں سدھو کا دوست سعدیہ خان کو کہہ رہا ہے کہ 'میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور آپ سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں'۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'زندگی بالکل غیر متوقع ہے، سدھو موسے والا نے مرنے سے دو ماہ پہلے مجھے اپنے دوست کی یہ ویڈیو بھیجی تھی'۔

سعدیہ خان نے اپنی اسٹوری میں سدھو اور ان کے گھر والوں کے لیے دعائیہ کلمات بھی لکھے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں۔