LIVE

وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
May 30, 2022
 

وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک  میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے  ملک بھرمیں آٹےکی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت  کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے فوڈ سکیورٹی اور صنعت کی وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ آج ہی دینے کی ہدایت کی ہے۔