LIVE

بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے برطرف پولیس سپاہی جاں بحق

طلحہ ہاشمی,افضل ندیم ڈوگر
May 31, 2022
 

مقتول اہلکار عمران ناظم آباد تھانے کا برطرف سپاہی تھا، مقتول اپنے سسرال آیا ہوا تھا اور گھر کے باہر بیٹھا تھا— فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  برطرف پولیس سپاہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس اہلکار کی لاش قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر 6 ملزمان سوار تھے، اہلکار کو 8 سے 10 گولیاں لگیں، مقتول اہلکار عمران ناظم آباد تھانے کا برطرف سپاہی تھا، مقتول اپنے سسرال آیا ہوا تھا اور گھر کے باہر بیٹھا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے برطرف اہلکار کا موبائل فون اور وائلٹ بھی لے گئے۔