LIVE

شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کیلئے تجویزکرنے کا فیصلہ

سہیل عمران
June 06, 2022
 

کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے: پنجاب اسپورٹس بورڈ/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب حکومت  نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ   کے لیے تجویزکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے  تجویز کیے جانے کے فیصلے کے  بعد اسپورٹس بورڈ پنجاب شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے  پنجاب اسپورٹس بورڈکا مؤقف ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ  20 سالہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں ، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کے 2 بھی سر کر چکے ہیں جب کہ وہ 2 بار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔