LIVE

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آئی ایم ایف کرے گا

ویب ڈیسک
June 06, 2022
 

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف کا مطالبہ— فوٹو:فائل 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے کیونکہ آئی ایم ایف  نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے بجائے ایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے اور ایڈہاک الاؤنس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔