LIVE

گستاخانہ بیان: بھارتی پولیس نے بی جے پی ترجمان کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
June 07, 2022
 

قانون کے تحت نوپور شرما کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایاجائے گا اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی جائے گی: پولیس/ فائل فوٹو

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو  پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر پولیس نے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  قانون کے تحت  نوپور شرما کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایاجائے گا اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے حضرت محمد ﷺ سے متعلق گستاخانہ ریمارکس پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، ایران، سعودی عرب، ترکی، قطر اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔