LIVE

ایرانی سفیر کی بلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی

ویب ڈیسک
June 08, 2022
 

وفاقی وزیر احسن اقبال کی درخواست پر ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے بلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔ فوٹو: فائل

ایرانی سفیر نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار  بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں میری ٹائم افیئرز اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔