LIVE

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کورونا کا شکار

فیضان لاکھانی
June 10, 2022
 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔—فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کی علامات ظاہر ہونے پر ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ہمیش ردرفورڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے  جبکہ ٹام لیتھم   ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔

انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔