LIVE

معروف گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے متاثر

ویب ڈیسک
June 10, 2022
 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جسٹن بیبر پلکیں نہیں جھپکا پا رہے اور نہ ہی مسکرانے پر ان کے چہرے کے ایک جانب حرکت دکھائی دے رہی ہے۔ فوٹو اسکرین گریب

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے جزوی متاثر ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چہرے پر فالج کے حملے کے باعث جسٹن بیبر کا طے شدہ کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا گیا کہ جسٹن بیبر پلکیں نہیں جھپکا پا رہے اور نہ ہی مسکرانے پر ان کے چہرے کے ایک جانب حرکت دکھائی دے رہی ہے۔

پاپ سنگر نے بتایا کہ انہیں رمسے ہنٹ سنڈروم لاحق ہے جس سے چہرے کے اعصاب اور سماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔