LIVE

'اگر آج عمران واپس آجائے تو اتنا روپیہ جمع کرینگے کہ پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکیں'

ویب ڈیسک
June 15, 2022
 

ثمینہ پیرزادہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو عمران خان کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے ہیں__فوٹو فائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملکی صورتحال کے پیشِ نظر سابق وزیر اعظم عمران خان کو امید کی کرن قرار دیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو عمران خان کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے ہیں اور ان کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تواتر سے پیغامات بھی شیئر کرتے ہیں۔

اب اداکارہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان کو ملکی صورتحال کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'اگر آج عمران خان واپس آجاتا ہے تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان سے اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکیں'۔

ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ 'اتنا بھروسہ ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر'۔

اداکارہ کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔