LIVE

وزیر خارجہ بلاول کی دورہ مشہد کے دوران امام رضاکے مزار پر حاضری

زرغون شاہ
June 15, 2022
 

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے— فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے دورہ مشہد کے دوران امام رضاکے مزار پر حاضری دی، ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مزار پر حاضری دی اور  مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

وزیر خارجہ نے پرامن بقائے باہمی، تمام مذاہب کے احترام اور انسانیت کیلئے رحمت پر مبنی اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول نے آستانہ قدس رضوی کے متولی حجت اللہ احمد ماروی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے اربعین کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کیلئے انتظامات پر حجت اللہ احمد ماروی کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں زائرین کے داخلے اور قیام کی سہولت کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔