LIVE

گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے بجلی گیس کےکنکشن اور موبائل سم بند کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
June 17, 2022
 

 ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نئے فنانس بل کے مطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو جائیں گے جس میں ان کے بجلی،گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔

نئے فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے۔