LIVE

بلاول کا دورہ لاہور دادی کی علالت کے باعث منسوخ، کراچی روانہ ہوگئے

ویب ڈیسک
June 17, 2022
 

بلاول بھٹو زرداری کی دادی شدید علیل ہیں: اعلامیہ— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوگئے۔

پی پی پی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی شدید علیل ہیں اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دادی کی علالت کے باعث بلاول کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔