LIVE

پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک
June 17, 2022
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار  500 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر  بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔