LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

ویب ڈیسک
June 17, 2022
 

100 انڈیکس 410 پوائنٹس اضافے سے 42140 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 410 پوائنٹس اضافے سے 42140 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں100 انڈیکس 690 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کے سودے 9 ارب روپے میں طےہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ کر 7002 ارب روپے ہوگیا ہے۔