LIVE

انڈورا کی خاتون کوہ پیما آکسیجن کے بغیر 'کے ٹو' اور براڈ پیک سر کرنے پاکستان پہنچ گئیں

فیضان لاکھانی
June 21, 2022
 

فوٹو:اسٹیفی ٹروگیٹ

یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیٹ آکسیجن کے  بغیر' کے ٹو' اور 'براڈ پیک 'سر کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق انڈورا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفی ٹروگیٹ پاکستان پہنچ چکی ہیں، اسکردو پہنچنے کے  بعد اسٹیفی نے پاکستانی مرحوم  کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی۔

فوٹو:اسٹیفی ٹروگیٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا کے ٹو کی مہم پر اسٹیفی کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کے ٹو سے قبل یورپی ماؤنٹینیئر براڈ پیک بھی بغیر آکسیجن کے سر کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو اور براڈ پیک پر پیش قدمی کیلئے اسٹیفی اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکردو سے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔