LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے—فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 150 روپے ہوگیا ہے۔

10گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 157 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1833 ڈالر فی اونس ہے۔