LIVE

آئی ایم ایف نے 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، اصل بجٹ اب آئے گا، ترین

ویب ڈیسک
June 23, 2022
 

سینیٹ اجلاس میں شوکت ترین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے— فوٹو: فائل

عمران خان کے دور میں وزیر خزانہ رہنے والے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، اصل بجٹ اب آئے گا۔

سینیٹ اجلاس میں شوکت ترین  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے، آئی ایم ایف نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپےکےاضافی ٹیکس لگانے ہیں، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔

شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔