LIVE

ایران: اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں حجاب پہنے بغیر شرکت کرنے والی لڑکیاں گرفتار

ویب ڈیسک
June 25, 2022
 

متعدد لڑکیوں نے قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب ہٹایا، لڑکیوں کی شناخت کے بعد گرفتاری کا عمل جاری ہے، پولیس—  فوٹو: سوشل میڈیا

ایران کے شہر شیراز میں اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں حجاب پہنے بغیر شرکت کرنے والی لڑکیوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کےمطابق متعدد لڑکیوں نے قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب ہٹایا، لڑکیوں کی شناخت کے بعد گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں مذہبی اور  قانونی اصولوں کی پاسداری کے بغیر کسی بھی مخلوط کھیل یااجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔