LIVE

پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک
June 25, 2022
 

ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے. فوٹو: فائل

آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

ای کامرس انٹیلی جنس فرم مارکیٹ پلیس پَلس کے مطابق 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کرلیا ہے۔

مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

اسی فہرست میں برطانیہ کا نمبر چوتھا،ترکی کا پانچواں ،کینیڈا  کا چھٹا اور بھارت کا شمار آٹھواں ہے۔