LIVE

پاکستان: کورونا سے 2 اموت، شرح 3 فیصد کے قریب

ویب ڈیسک
June 26, 2022
 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14 ہزار437 ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81 فیصد رہی/ فائل فوٹو

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید  2 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14  ہزار437  ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 406  افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81  فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔