LIVE

منکی پاکس سے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں: سربراہ ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک
June 26, 2022
 

رواں سال 50 ملکوں سے منکی پاکس کے 3200 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے جب کہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے/ فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس  کے خطرات سے متعلق بیان جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ منکی پاکس وباسے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  وبا سے متعلق خدشات کوجانچنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی کا بھی کہنا ہے کہ فی الحال منکی پاکس سے عالمی سطح پرہیلتھ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 50 ملکوں سے منکی پاکس کے 3200 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے جب کہ ایک ہلاکت  بھی رپورٹ ہوئی ہے۔