LIVE

غلطی سے 24 سال کی تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونےکے بعد ملازم غائب ہوگیا

ویب ڈیسک
June 28, 2022
 

 سسٹم میں خرابی کے سبب اس ملازم کو بیک وقت ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی رقم چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کی گئی—فوٹو فائل

جنوبی امریکی ملک چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس کی کمپنی نے حادثاتی طور پر   286 ماہ یعنی تقریباً 24 سالوں کی تنخواہ ادا کردی جس کے بعد مذکورہ شخص غائب ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (Consorcio Industrial de Alimentos ) کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کے آفس اسسٹنٹ کو اچانک ہی احساس ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں کہیں زیادہ تنخواہ ٹرانسفر کردی گئی ہے جس کے بعد وہ فوری طور پر منیجر کے پاس پہنچا۔

پتہ چلا کہ سسٹم میں خرابی کے سبب اس ملازم کو بیک وقت ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز  چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کیے گئے جب کہ اس کی تنخواہ 542 امریکی ڈالرز تھی۔

یہ رقم اس کی تنخواہ سے 286 گنا زیادہ تھی تاہم اس وقت ملازم نے تمام رقم واپس کرنےکا کہا لیکن وہ آفس سے غائب ہوگیا،کچھ دن بعد جب کمپنی کو علم ہوا تو انہوں نے اس سے رابطے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

تاہم اب کمپنی نے اس ملازم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔

چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا کوئی ملازم جو اس کا ذمہ دار ہے اب اس معاملے پر پریشانی کا شکار ہوگیا۔