LIVE

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
June 28, 2022
 

پاکستان حج انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والوں میں سوات کے فضل علی، لاہور کے حافظ صدیق، پشین کے سید خیر محمد شامل ہیں جن کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے— فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

پاکستان حج انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والوں میں سوات کے فضل علی، لاہور کے حافظ صدیق، پشین کے سید خیر محمد شامل ہیں جن کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔

حج انتظامیہ کے مطابق کراچی کی خاتون نجم النساء اور جنوبی وزیرستان کے رہاشئی علاؤالدین کی تدفین مدینہ منورہ میں کی گئی ہے۔