LIVE

15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے: مصدق ملک کا دعویٰ

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیےکے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں: مصدق ملک/فوٹوفائل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے  پیٹرولیم مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ  15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو  پالیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیےکے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں۔

انہوں نے ملک میں بڑھتے بجلی بحران سے  متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی  ہے ، ساڑھے 9 ہزار کی بجائے  5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جب کہ دوسری وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے۔

مصدق ملک  نے دعویٰ  کیا  کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔

 یاد رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔