LIVE

روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آج  انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 52 پیسےسستا ہو کر 204 روپے 60  پیسےکا ہوگیا ۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسےسستا ہوکر 203 روپے 50 پیسےکا ہے۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر کاروبار کے اختتام پر ایک روپے 75 پیسے کمی کے ساتھ 205 روپے 12 پیسے رہی تھی۔