LIVE

دانیہ کی نئی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ویب ڈیسک
July 01, 2022
 

انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم کرنے سے متعلق سوال بھی کیا گیا/ فائل فوٹو

 سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ  دانیہ ملک کی عدت توڑنے کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے بعد ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم کرنے سے متعلق سوال بھی کیا گیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دانیہ مداحوں کو اپنے نئے وی لاگ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کسی دربار کے وزٹ سے متعلق بتاتی دیکھی جاسکتی ہیں جب کہ اس ویڈیو میں دانیہ کو گاڑی میں اپنی والدہ کے ہمراہ دربار کے لیے جاتے بھی دیکھا گیا ۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین دانیہ پر تنقید کررہے ہیں کہ انہوں نے عدت کا وقت مکمل ہونے سے پہلے اسے ختم کردیا ہے۔

لیکن درحقیقت یہ ویڈیو کچھ ماہ پہلے کی ہے جو دانیہ کے یوٹیوب چینل پر اپریل میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اسکرین گریب

واضح رہے کہ عامر لیاقت  کا انتقال 9 جون کو ہوا تھا جس کے بعد  دانیہ ملک نے  عدت میں بیٹھنے کا اعلان  کیا تھا اور ان کے انسٹاگرام  اکاؤنٹ سے ان کی والدہ نے چند پوسٹیں کیں۔