LIVE

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
July 01, 2022
 

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کا  اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک  روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا  11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر  19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97  پیسے ہوجائے گی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔