LIVE

کورونا کے بڑھتے کیسز: سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کردیے

ویب ڈیسک
July 02, 2022
 

محکمہ داخلہ کی جانب سے کووڈ ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر  عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

صوبائی  محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے، ہاتھوں کو باربار دھونے، سینیٹائز کرنے ، ہاتھ ملانے اوررش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے ۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کووڈ ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔